• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ احمر ساحلی پٹی پر حوثیوں کا کنٹرول، باب المندب بند کرنے کا انتباہ، خطے میں امن کے لیے ایران اور امارات یک زبان

کراچی (نیوز ڈیسک)یمن میں حوثیوں کی برق رفتار پیش قدمی کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا،حوثیوں نے بحیرہ احمر کی ساحلی پٹی پر کنٹرول مکمل کرلیا ، باب المندب میں فوجی گاڑیوں نے گشت شروع کردیا،حوثیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر کسی نے تنازع میں مداخلت کی تو وہ باب المندب کو مکمل طور پر بند کردیں گے، یمن میں سرکاری حکام نے بتایا کہ حوثیوں نے آبنائے باب المندب کے یمنی حصے پر قبضہ کر لیا ہے، جو بحرِ احمر اور نہرِ سویز کا جنوبی دروازہ ہے، یمنی فوجی اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ مغربی ساحل پر جو کچھ بھی ہمارے کنٹرول میں تھا، وہ ہاتھ سے نکل چکا ہے، دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے ایران اور متحدہ عرب امارات بھی یک زبان ہوگئے، دونوں ممالک نے خطے میں امن کیلئے برکس کے مشترکہ اعلامیہ کی حمایت کردی ،چین، روس، ایران ، متحدہ عرب امارات ،بھارت و دیگرنے مشرق وسطیٰ میں تحمل کی اپیل کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا،برکس کے مشترکہ اعلامیے میں کسی ملک کا نام لیے بغیر یکطرفہ جارحیت کی مذمت اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برکس کو مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے اہم کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ جنگ عالمی برادری کے مشترکہ مفادات کے خلاف ہے۔

اہم خبریں سے مزید