• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا، مشیر وزیراعظم

لاہور (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو ریفرنڈم ہوگا، پیپلزپارٹی نے صوبوں پر اپنی پالیسی واضح کردی، ن لیگ نے فیصلہ نہیں کیا، ایک جماعت کے صاحب فرما رہے تھے ہم اسلام آباد نظام گرانے جارہے ہیں ، رپورٹ ہے انکی جماعت میں لوگ مسلح ہونگے، نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث سیمینارز یا اقتصادی فورمز کے بجائے پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے، جہاں تمام سیاسی جماعتوں اور صوبائی قیادت کی نمائندگی ہوگی،مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ میں اس معاملے پر اپنی پالیسی واضح کریگی جبکہ پارلیمنٹ کا فیصلہ تمام جماعتوں کو قبول کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر حتمی بحث اور فیصلہ پارلیمنٹ ہی میں ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اس معاملے کو سندھ اسمبلی میں اٹھانا ایک سیاسی اقدام تھا جس سے اسے سیاسی فائدہ بھی حاصل ہوا۔ تاہم صوبہ بننا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ پارلیمنٹ ہی کریگی۔ریفرنڈم کی تیاری سے متعلق سوال پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں پر حکومت ریفرنڈم کا فیصلہ خود سے نہیں کر سکتی۔وفاقی کابینہ میں اب تک اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت چلانے سے متعلق مفاہمت موجود ہے۔

اہم خبریں سے مزید