• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، گاڑی پر فائرنگ، چار غیرمقامی افراد جاں بحق، حملہ آور بھاری رقم لوٹ کر فرار، گاڑی کو آگ لگادی

کوئٹہ(آئی این پی ) گوادر میں گاڑی پر فائرنگ سے چار غیرمقامی افراد جاںبحق ، حملہ آور بھاری رقم لوٹ کر فرار، گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جائے وقوعہ سے مبینہ طور پر حملہ آوروں کی موٹرسائیکل برآمد ،موٹرسائیکل کو تحویل میں لے کر واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین نیشنل لاجسٹک سیل(این ایل سی ) کے ملازمین تھے اور انکے پاس بھاری رقم موجود تھی جسے حملہ آور لوٹ کر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں پاک ایران سرحد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل لاجسٹک سیل کے چار ملازمین جاںبحق ہوگئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز گوادر کی تحصیل جیونی سے تقریبا 60 کلومیٹر دور پاک ایران سرحد پر بارڈر پوسٹ نمبر 250 کے قریب پیش آیا۔گوادر پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ایک پک اپ گاڑی پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں اس میں سوار چاروں افراد موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔

اہم خبریں سے مزید