• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت آچکا ہے پاکستان میں انتظامی ری اسٹرکچرنگ کی جائے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئرمرکزی رہنماء و وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان میں انتظامی ریسٹرکچرنگ کی جائے تاکہ اختیارات اور وسائل ملک کے ہر شہری کی دہلیز تک پہنچ سکیں۔ صوبوں نے گزشتہ 18 برسوں سے 18ویں ترمیم کے بعد ملنے والے اختیارات اور وسائل کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔ جسکے نتیجے میں عام پاکستانیوں کی محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے نتیجتاً آج ملک کے دو صوبوں میں ریاست مخالف جنگ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ٹاؤن میں انتظامی یونٹس کیلئے عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی میں کتے کے کاٹنے اور کھلے گٹروں میں گر کر بچوں کی اموات ہو رہی ہیں، ڈمپروں کی زد میں آکر شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، ہسپتالوں میں غلط سرنج کے استعمال سے ایڈز پھیل رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید