• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کا بیرونِ ملک کا حالیہ نجی دورہ مکمل ذاتی اخراجات سے تھا، ترجمان

اسلام آباد (اے پی پی):صدر مملکت کے ترجمان نے میڈیا کے ایک حصے میں صدر آصف علی زرداری کے بیرونِ ملک کے حالیہ نجی دورے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے تناظر میں وضاحت کی ہے کہ یہ دورہ مکمل طور پر نجی تھا اور اس سے متعلق تمام اخراجات صدر مملکت آصف علی زرداری نے ذاتی طور پر ادا کئے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ دورے کے لیے طیارہ صدر نے نجی طور پر چارٹر کیا تھا۔ طیارے سے متعلق تمام اخراجات، بشمول عملہ، پارکنگ اور قیام نیز دیگر متعلقہ اخراجات، صدر نے خود ادا کئے۔
اہم خبریں سے مزید