کراچی(رفیق مانگٹ)برکس سمٹ : متنازع مناظر اور غیر معمولی واقعات ، بھارتی میزبانی پر سوالات ،مودی-پیوٹن غیر رسمی انداز وائرل ویڈیو نے سفارتی آداب پر نئی بحث چھیڑ دی، تیاریوں کے دوران ہزاروں بے گھر افراد اور ریڑھی بان فٹ پاتھوں سے ہٹا دیے گئے،برکس سمٹ کے دوران جہاں عالمی سفارت کاری کے بڑے اہداف زیرِ بحث آئے، وہیں کئی ایسے متنازع، غیر معمولی اور جگ ہنسائی کے واقعات بھی سامنے آئے جنہوں نے بھارت کی میزبانی، داخلی سیاست اور سفارتی تیاریوں پر سوالات کھڑے کر دیے۔سمٹ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو غیر رسمی انداز میں اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پر اس لمحے کو سفارتی آداب کے خلاف قرار دیا گیا-سمٹ سے قبل ہی بھارتی سیاست میں تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے سوال اٹھایا کہ برکس اجلاسوں سے بھارت کو اب تک کیا ٹھوس فائدہ حاصل ہوا ہے۔