اسلام آباد (عاطف شیرازی) مٹی کا تیل 17 روپے 35 پیسے ؛لائٹ ڈیزل آئل 12 روپے 49 پیسے لیٹر مہنگا ،مٹی کا تیل 324 روپے 35 پیسے،لائٹ ڈیزل آئل 279 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہو گیا ، دوسری جانب طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت 309 روپے 35 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ۔اطلاق آ ج سے 12 ستمبر سے کردیا گیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 35 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ۔ نئی قیمت کے مطابق مٹی کا تیل 324 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر ، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 307 روپے فی لیٹر تھی۔