کراچی ( نیوز ڈیسک) حوثیوں کی پیش قدمی، ٹرمپ نئی مشکل میں پھنس گئے۔امریکی صدر پہلے ہی ایران جنگ سے نکلنے اور گرتی مقبولیت سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اب انہیں امریکی فوج استعمال کرنے یا سعودیہ و اتحادیوں کو تنہا مقابلہ کرنے دینے کا مشکل انتخاب درپیش ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران سے منسلک حوثیوں کی یمن کے ساحلی علاقوں میں تیز رفتار پیش قدمی نے امریکا کو نئی مشکل سے دوچار کردیا ہے، کیونکہ حوثی بحیرہ احمر کے اہم آبی راستے باب المندب پر کنٹرول مضبوط کرنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔