• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے کراچی کا غیر ملکیوں سے فراڈ کرنیوالے کال سینٹر پر چھاپہ، 7 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )این سی سی آئی اے کراچی نے غیر ملکی شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنانے والے کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کراچی نے کوثر ٹاؤن ملیر میں قائم ایک کال سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنانے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان غیر ملکی بینکوں کے افسران ظاہر کرکے متاثرہ افراد سے رابطہ کرتے اور انہیں دھوکے سے حساس ذاتی اور مالی معلومات فراہم کرنے پر آمادہ کرتے تھے جن میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔ حاصل کردہ معلومات کو فراڈ پر مبنی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔کارروائی کے دوران این سی سی آئی اے کراچی نے کال سینٹر کے مالکان بلال رضا اور عبداللہ سمیت سات افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں کال سینٹر کے دیگر آپریٹرز اور ایجنٹس بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان میں بلال رضا ولد محمد عتیق،عبداللہ ولد جنید،شعیب رحیم ولد رحیم داد،عمر سعید ولد سعید الرحمٰن،جنید خان ولد محمد یونس،محمد نجم ولد محمد شفیع اور حسن مختار ولد مختار احمد شامل ہیں۔کارروائی کے دوران کال سینٹر کے احاطے سے متعدد لیپ ٹاپس اور موبائل فونز برآمد کئے گئے جو فراڈ سے متعلق سرگرمیوں میں استعمال کئے جا رہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید