کراچی (نیوز ڈیسک)برکس ممالک نے غزہ میںجنگ بندی برقرار رکھنے کا مطالبہ کردیا ، برکس ممالک نے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی، غزہ کی پٹی میں کسی بھی قسم کی "جغرافیائی یا آبادیاتی" تبدیلیوں اور مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت میں کسی بھی ترمیم کی سخت مخالفت کی اور تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے پر بھی زور دیا ۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں برکس اجلاس ،جلاس میں ، چینی صدر شی جن پنگ ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ایرانی صدر مسعود پیزشکیان، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسااور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سمیت اہم رہنما شریک ہوئے۔ برکس رہنماؤں نےتجارت میں رکاوٹیں کم کرنے اور کثیرالجہتی نظام مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اجلاس کے موقع پر شی جن پنگ اور مودی کی ملاقات میں چین بھارت تعلقات کو طویل المدتی اور اسٹریٹجک تناظر میں آگے بڑھانے پر بھی بات ہوئی، جبکہ مودی اور پیوٹن نے دوطرفہ اقتصادی و تزویراتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔