• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ، پاکستان کی بدترین کارکردگی، پاکستان پہلی بار انگلینڈ کی سرزمین پر وائٹ واش، تیسرے میچ میں بھی ناکامی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم انگلش سرزمین پر شرم ناک اور بدترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش ہوگئی،1978میں وسیم باری کی قیادت میں دورے انگلینڈ میں تین میچوں کی سیریز میں ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا،انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی8وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بارہوم سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ ایجبسٹنمیں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 130 رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اننگز کا آغاز کیا۔پاکستان کے محمد عباس نے ابتدائی دو وکٹیں حاصل کرکے میچ کو دلچسپ بنایا ، جورڈن کوکس نے 59 اور کپتان جو روٹ نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔انگلینڈ نے 2 وکٹوں پر130رنز کا ہدف حاصل کرلیا، پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی۔دونوں میزبان اوپنر بین ڈکٹ اور ایمیلیو گے کھاتہ کھولے بغیر فاسٹ بولرمحمد عباس کا شکار بنے، پاکستان نے پہلی اننگز میں 133 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے 453 رنز بنا کر 320 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے اور 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔انگلش پیٹر ڈین لارنس کو میچ کا بہترین کھلاڑی انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی رابنسن اور پاکستان کے محمد عباس کو مشترکہ طور پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں ایک اضافی اسپنر کی ضرورت تھی۔
اہم خبریں سے مزید