• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی کے مختلف شاہراہوں پر ہفتہ کو ٹریفک جام کی صوتحال دیکھنے میں آئی۔ شاہ فیصل پل،شہید ملت روڈ ،باغ جناح ،ایکسپریس وے،شاہراہ فیصل ،کاز وے،یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔شاہ فیصل پل پر ٹریفک جام کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہوئے۔ پولیس کے حکام کے مطابق طباغ کورنگی سے شاہ فیصل کالونی جانے والے ٹریک پر مال بردار ٹرک کو حادثہ پیش آیا۔حادثے کا شکار ٹرک میں بڑی مقدار میں اناج لوڈ تھا.ٹرک الٹنے سے ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔حادثے میں ٹرک ڈرائیور معمولی زخمی ہوا تھا۔متاثرہ ٹرک ک ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹایا گیا۔نرسری پر بس اسٹاپ پر شاہراہ فیصل ائیر پورٹ جانے والےٹریک پر میر رضا کیس میں انصاف کے حصول کے لیے نوجوانوں نے احتجاج کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ۔بعد ازاں مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔

اہم خبریں سے مزید