کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوامی خدمت سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن نے عوامی مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکموں اور افسران کو بروقت کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔حکومت عوام کی شکایات کے ازالے، انہیں ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے بروقت حل کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں اور عوامی نمائندوں نے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے علاقوں کے مختلف مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوامی خدمت سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ صوبے میں بنیادی شعبوں کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔