کراچی (نیوز ڈیسک) ڈیموکریٹس کا نومبر انتخابات میں کامیابی پر ٹرمپ کیخلاف تحقیقات کا منصوبہ، کاروباری معاملات اور خاندانی مفادات کی چھان بین ہوگی، اکثریت ملنے پر ٹرمپ کی سخت نگرانی کا اعلان کیا گیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی نے نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی اکثریت دوبارہ حاصل کرنے کی صورت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی انتظامیہ اور خاندان کے خلاف وسیع پیمانے پر تحقیقات کی تیاری شروع کردی ہے۔