غزہ( نیوزڑیسک، ایجنسیاں) غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران مزید 10فلسطینی شہید اور 56 زخمی ہوگئے۔وزارتِ صحت کے مطابق متعدد متاثرین اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، تاہم ایمبولینس اور شہری دفاع کی ٹیمیں ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔وزارت کے مطابق 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 1,369 فلسطینی شہید اور 4,627 زخمی ہوچکے ہیں۔