کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر میں فوڈ رائیڈر سے لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مبینہ طور پر ان کا ساتھی ڈکیت ہلاک جبکہ فوڈ رائیڈر اور راہ گیر شہری زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے فوڈ رائیڈر سے لوٹ مار کی کوشش کی ۔ ملزمان نے رائیڈر سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش تو رائیڈر نے مزاحمت کی جس پر پیچھے کھڑے ملزمان نے فائرنگ کردی ۔ ملزمان کی فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ہلاک جبکہ فوڈ رائیڈر اور ایک راہ گیر زخمی ہوگئے ۔