• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخر عالم عرفان کو وزات صحت کا اضافی چارج تفویض

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخر عالم عرفان کو وزات صحت کا اضافی چارج تفویض، وزیر اعظم نے سانحہ پمزکے بعد سیکرٹری ہاوسنگ کیپٹن( ر) محمد محمود کودیاجانے والاسیکرٹری صحت کا اضافی چارج 17دن میں ہی واپس لے لیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یادرہے وزیراعظم نے سانحہ پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے اسلم غوری کو سیکریٹری صحت کے عہدے سے ہٹاکر 26 اگست کو کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کوسیکرٹری صحت کا اضافی چارج دیا تھا ۔

اہم خبریں سے مزید