اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) پاک حج ایپ اور پورٹل کے ذریعےپرائیویٹ سکیم تحت 7600 عازمین حج کی بکنگ مکمل۔ترجمان مذہبی امور کے مطا بق پرائیویٹ حج اسکیم میں 64ہزار حج نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔25منظم کمپنیوں کو حج پورٹل کے ذریعے 6 ارب 88 کروڑ روپے موصول ہوچکے ہیں۔پرائیویٹ حج بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر ہے۔25 منظم کمپنیوں نے 2 ہزار سے زائد مختلف حج پیکیجز متعارف کروائے ہیں۔