• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 1122 کارکردگی رپورٹ جاری

پشاور ( لیڈی رپورٹر )ریسکیو 1122 پشاورنے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی، مجموعی طور پر 805 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس دیتے ہوئے شہریوں کو امدادی خدمات فراہم کیں۔ترجمان کیمطابق ان ایمرجنسیزمیں میڈیکل کے 701 ، ٹریفک کے 80، آگ لگنے کے 6 ، فائرنگ و تشدد کے 7 ،دیگر نوعیت کے 8 ، سلنڈر دھماکہ 1 ، عمارت گرنے کا 1 اور ریفرل ایمرجنسی کا 1 کیس شامل تھا۔ریسکیواہلکاروں نے مختلف ایمرجنسیز کے دوران 752 افراد کو ریسکیو کیا ،اس دوران 44 افراد جاں بحق ہوئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 پشاور شہریوں کو ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر امدادی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
پشاور سے مزید