• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس تا ٹیسٹ چیمپئن شپ، آئی سی سی کے کرکٹ شیڈول کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2027سے 2031کے درمیان ہونے والے بڑے کرکٹ ایونٹس کے شیڈول میں اہم تبدیلیوں اور نئی تاریخوں سے رکن ممالک کو آگاہ کردیا ۔ لاس اینجلس اولمپکس کے لیے مردوں اور خواتین کے کوالیفائنگ مقابلے جنوری اور فروری میں ہوں گے،اولمپکس کوالیفائرز پہلے 2027 میں ہونے تھے،کر کٹ 1904 کے بعد پہلی مرتبہ اس کھیل کی 2028اولمپک مقابلوں میں شمولیت ہوگی،آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقا اور برطانیہ کی خواتین ٹیموں نے اس سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی کارکردگی اور رینکنگ کی بنیاد پر اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔میزبان امریکی مردوں کی ٹیم براہ راست کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں ہے،آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2029 کا فائنل 8 سے 12 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،یہ مقابلہ 2027 اور 2031 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے درمیان شیڈول کئے گئے۔

اسپورٹس سے مزید