کراچی(اسٹاف رپورٹر) تین ملکی کر کٹ سیریز کے تاریخی میچ کے بعد جمعے اور ہفتے کو ایونٹ میں آرام کا دن تھا، اب میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، پاکستانی ٹیم کا مقابلہ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ سے ہوگا،پاکستانی ٹیم نے جمعے کو پریکٹس سیشن کیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن دیکھا ۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ سے بھی ملاقات کی ،کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔پاکستان اور انگلینڈ کا میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔