• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی سیریز میں سری لنکا کے کارنامے کی دھوم، دنیا بھر سے داد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تین قومی کرکٹ ٹور نامنٹ میں جمعرات کو انگلینڈ اور سری لنکا کا ہائی اسکورنگ میچ دنیا بھر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا، سری لنکا کو اس جیت پر بھر پور داد مل رہی ہے۔ عالمی میڈیا نے اسے پاکستان میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچوں میں سب سے بڑا اور یاد گار قرار دیا ۔ سوشل میڈیا ایک صارف کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں کوئی ٹارگٹ محفوظ نہیں ہوتا، بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی اننگز کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اس نے کسی ایک پر انحصار نہیں کیا بلکہ فتح میں تمام ہی بیٹرز نے اپنا حصہ ڈالا، سری لنکن میڈیا نے اپنے کھلاڑیوں کو عزم، حوصلے اور جرات کا پیکر قرار دیا، انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہیری بروک آنے والے کئی برسوں میں نظر آنے والے سب سے شاندار بیٹر ہیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویلنگٹن میں ناکامیوں سے لے کر راولپنڈی میں رنز کے انبار لگانے تک، بروک بلاشبہ انگلینڈ کے سب سے اہم کرکٹر ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری، ون ڈے میں ڈبل سنچری اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری کرنے والے دوسرے بیٹربن گئے۔ یہ اعزاز صرف کرس گیل کے پاس تھا۔ دلچسپ بات ہے کہ ہیری بروک نے ٹیسٹ ٹرپل سنچری بھی پنڈی اسٹیڈیم میں ہی بنائی تھی۔

اسپورٹس سے مزید