• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چیف آف دی انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات

اسلام آباد (طاہر خلیل) چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی، ادھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنانی وزیر داخلہ و بلدیات احمد الحجار سے بھی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور انڈونیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے موجودہ عسکری روابط پر اظہار اطمینان اور پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی تعاون، مشترکہ مشقوں و مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید