• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم اکتوبر سے سرکاری گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کی جائے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یکم اکتوبر سے سرکاری گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کی جائے تاکہ سندھ بھر میں مارکیٹ میں گندم کی مناسب فراہمی یقینی بنائی جاسکے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی محکمہ خوراک کوضبط شدہ گندم اٹھانے، ترسیل اور خریداری کے انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیر کو صوبے میں گندم کے ذخیرے کی صورتحال اور ضبط شدہ گندم کے اسٹاک کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ یکم اکتوبر سے سرکاری گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کی جائے تاکہ سندھ بھر میں مارکیٹ میں گندم کی مناسب فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح صارفین کو سستا آٹا دستیاب کر کے ریلیف فراہم کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید