کراچی (نیوز ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی۔ 52سالہ جمائماکی 62 سالہ آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی سے مئی 2026 میں منگنی ہوئی تھی۔ دی ٹائمز کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم و ٹی وی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے آسٹریلوی کاروباری شخصیت کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔ 52 سالہ جمائما نے 62 سالہ کیمرون او ریلی سے حال ہی میں شادی کی، جو معروف آئرش میڈیا شخصیت اور سابق رگبی کھلاڑی سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔