اسلام آباد (طاہرخلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں دیا گیا۔