• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیول سبسڈی اسکیم کے حوالے سے بھرپور میڈیا آگاہی مہم چلائی جائے، شہباز شریف

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ فیول سبسڈی اسکیم کے حوالے سے بھرپور میڈیا آگاہی مہم چلائی جائے اور سبسڈی اسکیم کے ثمرات زیادہ سے زیادہ مستحق شہریوں تک پہنچانے کیلئے تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لائے جائیں،چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سمیت انتظامیہ عوام کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں موجود ر ہیں،وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روزاپنی زیر صدارت خلیج کی صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی اور متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے لیے پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کے پیش رفت پر اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران دی ،سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جائیگی۔

اہم خبریں سے مزید