• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، گاڑی تباہ، اسلحہ و بارود بھی برآمد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلوچستان میں فورسز کا آپریشن،9دہشتگرد ہلاک،گاڑی تباہ، اسلحہ و بارود بھی برآمد، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور و ہ فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں فورسز نے فتنہ الہندوستان کی گاڑی کوکواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں کمانڈر نقیب سمیت 3دہشتگرد ہلاک ، پشین میں6مارے گئے ، دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے انیٹلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فائرنگ کےتبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید