• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریحان نسیم بھراڑہ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) معروف صنعتکار ریحان نسیم بھراڑہ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ رضوان احسان سینئر وائس چیئرمین اور حارث یوسف وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے دو سالہ مدت کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے چوبیس اراکین بھی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ پی ٹی ای اے الیکشن کمیشن کے رکن وسیم لطیف کے مطابق نتائج کا باقاعدہ اعلان 26 ستمبر کو پی ٹی ای اے کے سالانہ اجلاس عام میں کیا جائے گا جبکہ نو منتخب قیادت یکم اکتوبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالے گی۔ نومنتخب چیئرمین ریحان نسیم بھراڑہ کا تعلق شہر کی معروف کاروباری فیملی سے ہے۔ وہ ایک ممتاز صنعتکار اور ٹیکسٹائل برآمدات میں وسیع تجربہ کی حامل شخصیت ہیں۔قبل ازیں 2009 میں بھی وہ بطور وائس چیئرمین ایسوسی ایشن کے لئےخدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید