کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بینکوں کی کارکردگی اور مضبوطی 2026ء کی پہلی ششماہی کے دوران برقرار رہی، غیر فعال قرضوں میں نمایاں کمی ، غیر فعال قرضوں کا مجموعی قرضوں سے تناسب جون 2026ء میں کم ہوکر 5.5 فیصد رہ گیا،، جو کہ دسمبر 2025ء میں 6.1 فیصد تھا، تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2026 ء کی پہلی ششماہی کے دوران بینکاری شعبے کی کارکردگی کا جائزہ جاری کردیا ۔ اس جائزے میں پہلی ششماہی یعنی جنوری تا جون 2026ء کے دوران بینکوں کی کارکردگی اور مضبوطی کا احاطہ کیا گیا ہے۔