• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم نے ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب اسلحہ اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) پاکستان کسٹم نے  ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب اسلحہ سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی اور دہشت گرد نیٹ ورک کا اسلحہ کی فراہمی کا راستہ روک دیا ، برآمد شدہ سامان میں ایم فور طرز کی رائفلز، جی تھری رائفلز، زیادہ گنجائش والی رائفل میگزینز، اے کے۔47 میگزینز اور گولیاں، پستولوں کی گولیاں اور مختلف ساخت و ماخذ کے پستول شامل ہیں۔ برآمد شدہ اسلحہ، گولہ بارود اور گاڑی کی مجموعی مالیت3 کروڑ 20 لاکھ روپے  ہے۔برآمد شدہ اسلحہ، گولہ بارود اور گاڑی کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید