اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف اپنی 76؍ ویں سالگرہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرمیں منائیں گے۔ جنگ /دی نیوز کو پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم نے سالگرہ بھرپور سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے وہ اس موقع پر مبارکباد تو وصول کرینگے لیکن کوئی تحفہ قبول نہیں کرینگے۔ پاکستان مسلم لیگ نون امریکا کے رہنما وزیراعظم شہباز شریف کی سالگرہ جوش و خروش سے منانے کا ارادہ رکھتے ہیں مسلم لیگ نون کے رہنما راجہ رزاق نے اعلان کیا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی سالگرہ کے سلسلے میں کیک اقوام متحدہ کی عمارت سے متصل دریائے ہڈسن کے کنارے کاٹا جائے گا۔