لاہور (آصف محمود بٹ)قومی سائبر سیکیورٹی کیلئے حتمی ایکشن پلان تیار، نیشنل ایمرجنسی کمپیوٹر ٹیم سمیت 5ترجیحات تیار۔سائبر جنگ کی صورت میں قومی سطح پر رسپانس کیلئے اسکیلیشن میٹرکس، اہم انفرااسٹرکچر کے تحفظ کا خصوصی فریم ورک تیار ہوگا ۔وفاق و صوبوں میں یکساں سائبر گورننس، اہم سرکاری خدمات کے تحفظ، سائبر بحران سے نمٹنے کی مربوط صلاحیت پیدا کرنے کا فیصلہ۔ وفاقی حکومت نے پاکستان کی قومی سائبر سیکیورٹی مضبوط بنانے کیلئے سیکیورٹی اسٹریٹجک ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت وفاقی و صوبائی حکومتوں، اہم شعبوں، ریگولیٹرز اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک مربوط قومی سائبر سیکیورٹی فریم ورک کے تحت لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔