• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس میں ممتاز امریکی میڈیا کے صحافیوں کا داخلہ ممنوع

واشنگٹن (عظیم ایم میاں) بعض امریکی میڈیا کی کوریج اور تنقیدی سوالات سے ناراض صدر ٹرمپ کیُ ہدایات کے مطابق امریکا کے بعض ممتاز قومی میڈیا کے نمائندوں کا وہائٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار دیکر ان کے صحافتی پاس بھی منسوخ قرار دے دئیے گئے ہیں جن میں سی این این، ایمُ ایس ناؤ، اور پولیٹیکو نامی صحافتی قومی ادارے شامل ہیں جبکہ سی این این اور مذکورہ اداروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ اعلان اور اقدام امریکی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے سی این این کے مطابق امریکی آئین پریس کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے اور سرکاری عمارات اور اداروں تک پریس کی بلا روک ٹوک رسائی اور کوریج کا ضامن ہے واضح رہے صدر ٹرمپ پر تنقید کرنے والے بعض قومی امریکی میڈیا سے صدر ٹرمپ اپنی پہلی میعاد صدارت سے ہی ناراض چلے آرہے ہیں اور ان کو اپنے جوابی طنز ، تنقید اور غلط بیانی کے الزامات سے نوازتے چلے آرہے ہیں ماضی میں بعض ممتاز امریکی میڈیا بھی اس صورتحال کا شکار رہا ہے تازہ تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس تازہ بیان کے بعد کہ وہ مذکورہ صحافتی اداروں کا وہائٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع BAN)کر رہے ہیں جب سی این این کی رپورٹر بیٹسی کلائین ہفتہُ کی صبح وہائٹ ہاؤس میں داخلہ کےلئے آئیں تو ان کا صحافتی پاس منسوخ ہو چکا تھا اور انہیں  وہائٹ ہاؤس میں داخلہ سے بھی روک دیا گیا ویک اینڈ ہونے کے باعث امریکا کی صحافتی تنظیموں کا رد عمل معلوم نہیں ہو سکا البتہ سی این این اور پابندی کی زد میں آنے والے میڈیا اداروں نے اس اقدامُ کو امریکی آئین میں پریس کو دی گئی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوۓ قانونی اور عدالتی چارہ جوئی کے اقدام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید