اقوامُ متحدہ (عظیم ایم میاں) جنگ اور معاشی تباہی کی موجودہ صورتحال سے دوچار عالمی برادری کی توجہ 22 ستمبر کی صبح امریکی صدر ٹرمپ کی اقوامُ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر پر ہوگی جبکہ اسی شامُ صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی وفود کے سربراہان کے اعزاز میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے میزبان ملک امریکا کی جانب سے روایتی سالانہ ڈنر منعقد ہو گا ۔یہ ڈنر اسی ہوٹل میں منعقد کیا جارہا ہے جہاں امریکی وفد اور پاکستانی وزیر اعظمُ شہباز شریف قیام کر یں گے اور اس ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔ ڈنر کے بعد صدر ٹرمپ واشنگٹن واپس چلے جائیں گے۔