• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (طاہر خلیل)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے تفصیلی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا،ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل و آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہونگے اور دونوں ممالک باہمی مفاد اور علاقائی استحکام کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

اہم خبریں سے مزید