• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی کا انتقال، 10 روزہ سوگ

دبئی اسلام آباد(سبط عارف ، نیوز رپورٹر) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم پیر کی صبح انتقال کرگئے۔حکومت دبئی کے اعلان کے مطابق شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر دبئی میں 10 روزہ سرکاری سوگ منایا جائے گا۔سرکاری سوگ کے دوران دبئی میں سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔ سوگ کا آغاز آج پیر سے ہوگیا ہے۔شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم   ووزیر خارجہ اسحاق  ڈار نے  شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت  کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید