کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ سعودی مدد کی درخواست پر مخمصے کا شکار، حوثیوں پر حملے مؤخر، ریاض نے حوثیوں کیخلاف کارروائی کی اپیل کی، ٹرمپ نے پہلے حملوں کی تیاری کا حکم دیا، پھر فیصلہ روک دیا۔ ایران جنگ میں سعودی تعاون ٹرمپ کیلئے اہم ہوگیا، حوثیوں کیخلاف امریکی کارروائی سے نیا محاذ کھلنے کا خدشہ، نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے حوثیوں کے خلاف فوجی مدد کی درخواست پر غور کے بعد فی الحال مشترکہ امریکی سعودی حملوں میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔