اسلام آباد( نیو زرپورٹر )جمعیت علمائےاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کچھ جماعتوں نے احتجاج کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اسلام آباد کو کنٹینرز سے بھر دیا گیا ، ایسے رویوں سے ملک کیلئے باغی تو آپ خود بنا رہے ہیں،پی ٹی آئی نے اپنے فورم پر احتجاج کا فیصلہ کیا ان کو احتجاج کا مکمل حق حاصل ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو اٹھایا جانا قابل مذمت ہے، حکومت احتجاج کرنے والوں سے بات چیت کرے ہم خود فریق ہیں ہم اس حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ سمجھتے ہیں حکومت جے یو آئی کے بغیر یا بنتی نہیں یا پھر چلتی نہیں ،ملک پر قرضوں کا دباؤ اور مہنگائی بڑھ گئی جبکہ عوام کی مشکلات کا مداوا نہیں کیا جارہا،ملک میں بدامنی کی صورتحال پر تشویش ہے، دو صوبوں میں حکومتی رٹ نہیں ، عالمی قوتوں نے اسلامی دفاعی معاہدے پر کاری ضرب ہے ملک میں حکومت کسی اور کی ہے جبکہ حکمرانوں کی پالیسیز کی وجہ سے قوم تشویش میں مبتلا ہیں، ملک میں قرضوں کا دباؤاور مہنگائی بڑھ گئی ہے جبکہ مہنگائی کے حوالے سے عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں کیا جارہا کیونکہ حکمران اندھے ہو چکے،ن خیالات کا اظہار انہوں نےاپنی رہائش گاہ پر جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل کے دو روزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ مولانا غفور حیدری، مولانا امجد، اسلم غوری، سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں میگا پراجیکٹ معطل ہیں جبکہ لوگ اپنا سرمایہ اب بیرون ملک منتقل کررہے ہیں، چین کا اعتماد آپ کھو چکے جبکہ ریاستی قوت دفاعی پوزیشن میں آگئی اور گھر میں آگ لگی ہوئی ہے، ملک مشکل میں گھرا ہوا ہے بارود کے ڈھیر پر بیٹھے ہوئے ہیں، مسائل پارلیمنٹ میں آنے چاہئیں مگر حکومت میں بیٹھے لوگ خاموش ہیں۔