کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو روکنے کے لئے جو گنجائش دی جاسکتی تھی وہ ختم ہوگئی ہے اب زیرو ٹالرنس ہوگی۔ تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے پرامن احتجا ج کرنا ہے آئینی جنگ جاری رکھیں گے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ دونوں فریق لچک دکھائیں۔ تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ اسلام آباد میں ہر طرف کنٹینر موجود ہیں اور کچھ اہم تعلیمی اداروں کو بھی بند کردیا جائے گا۔ جنید اکبر نے اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی دی ہے۔پشاور شہر سے ایک وزیر کو اغوا کرلیا گیا ہے۔بیرسٹر گوہر کہہ رہے ہیں کہ اپنے صوبے کے اندر ہمارے وزراء گرفتار کئے جارہے ہیں۔