• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی تھنک ٹینک نے ضلعی سطح پر تجارتی پالیسی کی تشکیل کی سفارش کردی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )معاشی تھنک ٹینک نے ضلعی سطح پر تجارتی پالیسی کی تشکیل کی سفارش کردی ، ای پی بی ڈی کے مطابق پاکستان کے اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورکس 2009 سے 2025 تک اپنے بنیادی برآمدی اہداف حاصل کرنے میں مسلسل ناکام رہے ، اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے تجارتی پالیسیوں کی ناکامی کی رپورٹ جاری کردی۔ تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صنعت، زراعت اور ہنرمندی کے شعبے صوبوں کو منتقل ہوچکے ہیں تاہم تجارتی پالیسی اب بھی مرکزی سطح پر ہے،نئے ٹریڈ پالیسی فریم ورک کے لیے ضلعی سطح پر نچلی سطح سے حکمت عملی تیار کی جائے، اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورکس 2009 سے 2025 تک اپنے بنیادی برآمدی اہداف حاصل کرنے میں مسلسل ناکام رہے ۔

اہم خبریں سے مزید