کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا ہے کہ حماد صدیقی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔ وہ پیر کو یہاں بہادرآباد میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ چیئرمین ایم کیوایم نے کہا کہ حماد صدیقی پہلے خود اپنا فیصلہ کریں گے، اس کے بعد ایم کیو ایم کوئی فیصلہ کرے گی۔