اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی 2026-31 سے متعلق کمیٹی کا ساڑھے چار گھنٹے طویل اجلاس ،مسودے پر تفصیلی غور ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے آٹو پالیسی کی مختلف شقوں پر اٹھائے گئے تحفظات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کی گئی۔