• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں وڈیرے کی اجازت کے بغیر FIR درج نہیں ہوتی، غلامانہ ذہنیت کو بدلنا ہوگا، سپریم کورٹ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نےایک فوجداری مقدمے کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ سندھ میں وڈیرے کی اجازت کے بغیرFIR درج نہیں ہوتی، غلامانہ ذہنیت کو بدلنا ہوگا ، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ اگر ایف آئی آر دو، تین دن کی تاخیر سے درج ہوگی تو ملزمان تو بری ہونگے،سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمات کی ایف آئی آر کے اندراج میں غیر معمولی تاخیر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سے اس کے سدباب کیلئے ایک ہفتہ کے اند راندر واضح پالیسی طلب کرلی جبکہ SHOاور DSP کیخلاف محکمانہ کارروائی کی تجویز دی ۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ سندھ میں توسزا کا تصور ہی نہیں ہے، قتل کے مقدمات کی ایف آئی آر میں تاخیر ناقابل قبول ہے، جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہاکہ اگر ملزم بااثر ہو تو روزنامچہ ہی بند ہوجاتا ہے، صاحب بہادر بیٹھے ہیں، فریادی تو وہی کہے گا؟ جو آپ کہیں گے، بہت ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید