• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی زبان ناقابل برداشت ہے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی زبان ناقابل برداشت ہے،وہ دوبارہ لسانی تقسیم اور نفرت کو ہوا دے رہی ہے ،ان کے پاس حقیقی اکثریت ہوتی تو بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار نہ کرتے،ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کےنئے انتظامی یونٹس کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک بار پھر فتنہ و افراتفری اور 1990ء کی دہائی کی سیاست کی طرف جانا چاہتی ہے، تاہم اس کی ہر ایسی سازش ناکام بنائیں گے۔ مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی 1990ء کی دہائی والی سیاسی راہ پر چل رہے ہیں۔ کراچی کو بھتہ خوری، بوری بند لاشوں، اغوا برائے تاوان، جلاؤ گھیراؤ اور خوف کی سیاست ایم کیو ایم نے دی، اب ایک بار پھر لسانی بنیادوں پر تقسیم اور نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید