• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا کیس، کمیشن کو متنازع بنانے نہیں دیں گے، جسٹس عمر سیال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر اسامہ شیخ کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کو متنازع بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔جسٹس عمر سیال کا میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر اسامہ شیخ کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے سے انکار، انہوں نے ڈاکٹر اسامہ پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے خلاف الزامات عائد کرنے کی کوشش کا الزام بھی لگایا۔میر رضا مالی مشکلات کا شکار تھے؟ گواہوں کے بیانات میں تضاد سامنے آگیا،جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے دوران گواہ عمیر خان نے بتایا کہ میر رضا کاروبار، کیٹرنگ اور کلاؤڈ کچن میں توسیع کے معاملات پر گفتگو کرتے تھے اور مالی معاملات میں کسی بات کو پوشیدہ نہیں رکھتے تھے۔ دوسرے گواہ احمد حسن شیخ نے بتایا کہ اس نے میر رضا اور احمد کے کاروبار میں توسیع کیلئے 30 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی، جس میں سے رقم میر رضا کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ڈی جی ہیلتھ سروسز پرویز احمد شیخ نے قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور آخری وقت میں اس کی تبدیلی سے متعلق بیان ریکارڈ کرایا۔ کمیشن نے قانون کے برخلاف اختیارات استعمال کرنے، ایک رات پہلے بورڈ تبدیل کرنے اور فون پر ہدایات جاری ہونے پر سخت سوالات کیے۔
اہم خبریں سے مزید