ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران مدنی و رحیم سینٹرکے صدر سید جعفر علی شاہ کی قیادت میں رحیم سینٹر اور مدنی ٹریڈ سینٹر حسین آگاہی کے تاجروں کے وفد نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی سے ملاقات کی اور اندرون بازار حسین آگاہی، گھنٹہ گھر، حسینہ چوک، سرکلر روڈ اور حسین آگاہی سے دولت گیٹ روڈ تک جاری ترقیاتی کاموں کی سست روی، ٹریفک کی مشکلات، تجاوزات اور کاروباری سرگرمیوں میں شدید کمی کے حوالے سے تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا، خواجہ سلیمان صدیقی نے تاجروں کے مسائل سننے کے بعد انہیں متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانے اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔