• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد سنگین وارداتیں

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد سنگین وارداتیں ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے اعظم شکیل کے گھر سے نقدی 1لاکھ 70ہزار طلائی زیورات سٹی شجاع آباد کے علاقے عاصم کا موبائل راجہ رام کے علاقے ساجد حیات کا گھریلوسامان سٹی جلالپور کے علاقے اکبر کا سونا سمیت دیگر سامان صدر جلالپور کے علاقے عزیز کا مرغیوں کا کچرا گلگشت کے علاقے اویس کا موبائل چوری ہوگئے نسیم کی بیٹی کا پرس جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان چھین کر لے گئے جس میں 50ہزار موبائل موجود تھا بی زیڈ کے علاقے عبدالصمد کا میٹر بجلی چوری تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے فراز سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 60ہزار موٹرسائیکل موبائل چھین کر فرار ہوگئے صدر کے علاقے مرید کا موبائل قادر پورراں کے علاقے عمران کی موٹر بجلی کینٹ کے علاقے آصف کا سپارک قطب پور کے علاقے احمد کی نقدی 30ہزار سونا ممتاز آباد کے علاقے شوکت حسین کے مویشی چوری ہوگئے جبکہ تھانہ شاہ شمس کے علاقے اسد حسین کا موبائل جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان چھین کر لے گئے ۔
ملتان سے مزید