• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو بچیوں سےزیادتی کے واقعات پر مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) شہر اور اس کے گردونواح میں مبینہ زیادتی کے واقعات پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے سٹی جلالپور پولیس کو بستی باغ والا سے عبدالغفار نے اطلاع دی کہ میری بیٹی 6سالہ منیبہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم عبدالجبار کمرے میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم بچی کا سگا چچا لگتا جو موقع سے فرار ہوگیا جبکہ صدر جلالپور پولیس کو موضع کوٹلہ چکر سے شکیل نے اطلاع دی کہ میری بیٹی 8سالہ زہرہ کریانہ دکان سے چیز لینے جارہی تھی کہ کباڑیہ صادق علی بہلا پھسلاکر اپنے ساتھ لے گیا اور بچی سے زبردستی شروع کی تو علاقہ مکین جمع ہوگئے جن کے آنے پر ملزم فرار ہوگیا ۔
ملتان سے مزید