انقرہ (فرقان حمید)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے امن و سلامتی کیلئے مضبوط قدم ہے، ویٹو نظام ختم ہونا چاہئے، بیرونی طاقتوں کے سکیورٹی فارمولے ناکام ہوگئے،خطے کے مسائل کا حل خود نکالنا ہوگا، غزہ میں مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے۔ ترک ہاؤس نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ اتنے حساس اور پیچیدہ خطے میں اس نوعیت کا اہم اقدام سامنے آئے تو مختلف آزمائشوں کا سامنا ہونا فطری ہے۔ نئی سوچ اور نئی سیاسی قوتِ ارادی سے بعض حلقے ضرور پریشان ہوں گے، تاہم ترکیہ ایک تجربہ کار ریاست ہے، جو نہ اشتعال میں آئے گی اور نہ کسی جال میں پھنسے گی۔انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد کی ادارہ جاتی تشکیل کا عمل مکمل ہونے کے بعد یہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔